the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

بھارت میں لوک سبھا انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی جماعت جیتے گی؟

کانگریس
بی جے پی
دوسرے
حیدرآباد۔ 10 جنوری (اعتمادنیوز)کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے زیر اہتمام 11اور 12ربیع الاول مطابق13اور14جنوری کی شب دارالسلام میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ رحمتہ اللعالمین ؐ و کل ہند نعتیہ مشاعرہ جس میں شمع محمد ؐ ی کے پروانے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں‘ وسیع تر سہولتوں کی فراہمی کے عظیم الشان انتظامات تیزی سے تکمیل پر ہے۔ بیشتر بیرونی نعت گو شعراء نے شرکت کی توثیق کردی ہے جبکہ مہمان مقرر کے نام کا ایک دو روز میں اعلان ہوگا۔ دارالسلام کے اطراف ‘ سڑکوں کی مرمت ‘ اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کی تبدیلی کا کام آج بھی جاری رہا۔ جلسہ اور مشاعرہ میں ریاست



کے تینوں علاقوں کے اضلاع کے علاوہ پڑوستی ریاستوں‘ کرناٹک‘ مہاراشٹرا سے سینکڑوں کی تعداد میں مجلسی احباب شرکت کرتے ہیں۔جن کا دو روزہ قیام وطعام کا انتظام حسب گذشتہ کی طرح مینارگارڈن فنکشن ہال میں رہے گا۔ دونوں شہروں کے مختلف مقامات سے دارالسلام آمدو رفت کیلئے خصوصی بسیں جلسہ اور مشاعرہ کی رات چلائی جائیں گی۔ دارالسلام کے اندرون اور بیرون بڑے اسکرین رکھے جائیں گے۔ دارالسلام تک ‘ پان منڈی آغاپورہ ‘ درگاہ کمان بھوئی گوڑہ‘ یکمینار مسجد نامپلی اور گوشہ محل سہ راہا سے برقی قمقموں سے سجاوٹ کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ بلا وقفہ برقی سربراہی کیلئے ایمرجنسی جنریٹرس بھی رہیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.